قیصر کھوکھر : صوبائی محکمہ خزانہ نے مختلف محکموں کو ترقیاتی فنڈز کی مد میں بجٹ جاری کردیا۔ محکمہ انڈسٹری کو ترقیاتی سکیموں کیلئے 2ارب60کروڑ بجٹ دیا گیا ہے۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے محکمہ انڈسٹری کو ترقیاتی سکیموں کیلئے 2ارب60کروڑ جاری کیے گئے ہیں۔محکمہ آبپاشی کو 9ارب60کروڑ روپے ترقیاتی سکیموں کیلئے جاری کیے گئے ہیں۔محکمہ پاپولیشن ویلفیئرکو576 ملین روپے کا فنڈ دیا گیا ہے۔محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو890ملین روپے بجٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ کو980ملین روپےجاری کئے گئےہیں۔