حسن علی : استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کی تنظیم نوکامعاملہ , آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان نے تنظیم سازی جلد مکمل کرنے کی ہدایات کردی۔
آئی پی پی پنجاب کے صدر رانا نذیر احمد نے رواں ہفتے تنظیم بارے اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس میں آئی پی پی پنجاب کی قیادت شرکت کرے گی۔پنجا ب میں تنظیم نو بارے تاحال ہونیوالی پیشرفت پر بریفنگ دی جائے گی
ذرائع کے مطابق آئی پی پی کی یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر تنظیموں کو فعال کرنے کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔بلدیاتی انتخابات کےحوالے سےبھی پارٹی کومضبوط کرنے پر مشاورت کی جائے گی۔تاحال آئی پی پی کی پنجاب کے15اضلاع میں تنظیم نو کاعمل مکمل کیا جا چکا۔
آئی پی پی پنجاب کی تنظیم نوکامعاملہ،عبدالعلیم خان کی تنظیم سازی جلد مکمل کرنے کی ہدایات
5 Aug, 2024 | 01:13 PM