ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیوز ، عدالت نے ’ایکس ‘ کے استعمال پر رپورٹ طلب کرلی

عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیوز ، عدالت نے ’ایکس ‘ کے استعمال پر رپورٹ طلب کرلی
کیپشن: Uzmi Bukhari fake video's case
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: عظمیٰ بخاری سے منسوب جعلی ویڈیو ز وائرل کرنے کامعاملہ, عدالت نےوفاق سے’’ ایکس‘‘کےاستعمال بارے29اگست کورپورٹ طلب کرلی.

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری  کی پی ٹی آئی کی سوشل ایکٹوسٹ فلک جاوید کےخلاف کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے عظمیٰ بخاری کی درخواست پر سماعت کی،ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سید حشمت کمال سمیت دیگر افسران پیش ہوئے، عدالت نےوفاق سے’’ ایکس‘‘کےاستعمال بارے29اگست کورپورٹ طلب کرلی۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سوال کرتے پوچھا سوشل میڈیا’’ ایکس‘‘پرپابندی ہےتووی پی این کسطرح غیرقانونی استعمال ہورہا؟یہ معاملہ کافی سنجیدہ ہے ، اس کی تہہ تک جاؤں گی،دنیامیں وی پی این کےاستعمال پرجرمانےہوتےہیں،اچھی چیز کا استعمال ہونا چاہیے مگر برائی کو بھی روکنا چاہیے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصراحمد نے کہا ایکس پرپاکستان میں پابندی ہے، ایکس پاکستان میں غیرقانونی کام کررہاہے،وفاقی وکیل نے کہا ایکس نےپاکستان میں کام کرنے کے لئےحکومت یاکسی مجازاتھارٹی سےاجازت نہیں لی، ایکس 6ماہ سے بین ہے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ آپ نے رپورٹس ابھی تک نہیں جمع کروائیں، وفاق و پنجاب حکومت کے لاء افسران نےرپورٹس جمع کروانے کے لئےمہلت کی استدعا کی۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اےنےملزم محمدشفیق کوگجرات سےگرفتارکرلیا ، نادرا کی شناخت پر ملزم کو پکڑا، امریکن سفارتخانے کو خط لکھ دیا ۔

عدالت نے عظمیٰ بخاری سے منسوب جعلی ویڈیوز کیس پر تمام دلائل سننے کے بعد مزید سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی۔