آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟ موسم کا حال بتانے والوں نے اہم خبردیدی

5 Aug, 2024 | 10:15 AM

ویب ڈیسک:(کومل اسلم) لاہور شہربھرمیں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونےلگا،24گھنٹےکےدوران بارش کےامکانات موجودہیں،ملک کے دیگر بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں گذشتہ روز ہونے والی بارشوں کے بعد گرمی کی لہر نے بڑھنے لگی ہے، شہرکادرجہ حرارت30ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا،زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت34ڈگری تک ریکارڈکیاجائیگا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان، بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔

  پنجاب کے علاقے مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، لیہ بھکر، میانوالی، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، راجن پور اور رحیم یار خان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بہاولپور، بہاولنگر، راجن پور اور رحیم یار خان میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

 چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، صوابی، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مہمند، خیبر، باجوڑ، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقے خضدار، لسبیلہ، آواران، بارکھان، موسیٰ خیل، ژوب، مستونگ، سبی، شیرانی، کوہلو، بولان، ہرنائی، لورالائی، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات، پسنی، اورماڑہ اور پنجگورمیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بارکھان، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، جھل مگسی اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

 سند ھ کے بیشتر علاقے  سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، خیر پور، کشمور، قمبرشہداد کوٹ، دادو، گھوٹکی، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، میرپور خاص، سانگھڑ، عمرکوٹ، مٹیاری، نوشہرو فیروز، جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، پڈعیدن، سجاول، کراچی اورحیدرآباد میں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

 کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے جبکہ کہیں کہیں موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

 این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 2 دنوں میں بارشوں کے باعث کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے کہ کراچی ڈویژن میں 6 اگست تک بارشوں کا امکان ہے۔

مزیدخبریں