راودلشاد: نوازشریف کی جانب سےپارٹی صدارت سےاستعفیٰ دینےکامعاملہ،ن لیگ نےسوشل میڈیاپرگردش کرنیوالانوٹیفکیشن جعلی قراردےدیا۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کی پارٹی صدارت سے استعفے کے حوالے سے سوشل میڈیا پرگردش کرنے والا نوٹی فکیشن جعلی قرار دے دیا، سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ٹویٹ ایکس پر پیغام میں پارٹی سربراہ سے متعلق نوٹی فکیشن کو جعلی قرار دے دیا,کہا کہ سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف کے پارٹی صدارت سے مستعفی ہونے سے متعلق جعلی نوٹی فکیشن گزشتہ روز سے گردش کررہاتھا۔