عوام کو بڑا دھچکا، پیٹرول فی لیٹر 350 میں فروخت ہونے لگا

5 Aug, 2024 | 09:17 AM

ویب ڈیسک: پیٹرول کی قلت عوام پریشان ، کوئٹہ سمیت پشین کچلاک قلعہ عبداللہ چمن خانوزہی مسلم باغ شہر کے متعدد منی اور بڑے پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی قلت،سٹاک میں موجود ایرانی پٹرول بلیک میں 300 سے 350 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جارہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پیٹرول پمپس کی بندش سے عوام پریشان حال ہیں اور ان کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا، کوئٹہ میں اکثر پٹرول پمپ بند ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ27 جولائی سے جاری احتجاج کے باعث کوئٹہ کو پیٹرول کی سپلائی بند ہے۔

پٹرول سپلائی بند ہونے سے شہر سے پٹرول نا پید ہو گیا ہے اور سٹاک میں موجود ایرانی پٹرول بلیک میں 300 سے 350 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جارہا ہے ۔

دوسری طرف جن پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب ہے ، ان پر پیٹرول ڈلوانے کیلئے رش اور قطاریں لگ گئی ہیں۔

مزیدخبریں