ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

النور فاأنڈیشن کا فری آئی کیمپ، ممتاز ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا

Free Medicle Camp, city42. Alnoor foundation, Tibba Baba Farid, Lahore slums
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقصیٰ سجاد:  النور فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام  ٹبہ بابا فرید میں ڈاکٹر شفقت محمود فری ڈسپنسری میں ایک روزہ فری کیمپ منعقد ہوا جس میں  علاقہ کے مریضوں کو آنکھوں کے مفت معائنہ ،عینکیں،ادویات،آئی چیک اپ ، الٹراساؤنڈ کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔

ماہر امراض پٹھے، جوڑ  ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا اور  علی لیب کی سربراہ  ڈاکٹر فاطمہ محبوب نے فری آئی کیمپ میں شرکت کی۔
پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سید اصغر نقی، پروفیسر ڈاکٹر معین یقین،ڈاکٹر الطاف قادر خان،پروفیسر فاریہ الطاف قادر ، پروفیسر خواجہ خورشید احمد،پروفیسر ہارون حامد ،ڈاکٹر حافظ مبشر نذیر نے  بھی کیمپ میں شرکت کی۔ 
فری آئی کیمپ مین علاقہ کے سینکڑوں ضرورت مند مریضوں کا معائنہ اور علاج کیا گیا۔

ڈاکٹر فیاض احمد نے بتایا کہ اس علاقہ میں غربت کا یہ عالم ہے کہ لوگوں کے پاس ڈسپنسری کی معمولی فیس دینے کی بھی استطاعت نہیں۔  ان لوگوں کے لئے  سروسز اور میو ہسپتال کے تجربہ کار پروفیسر صاحبان یہاں آ کر  لوگوں کا مفت معائنہ کرتے ہین اور انہین مفت علاج فراہم کیا جاتا ہے۔   

انہوں نے کہا کہ جب شہر کے بہترین  پروفیسر یہاں مفت معائنہ کرنے آ ہی رہے ہین تو زیادہ سے زیادہ شہریوں کو اس کا فائدہ ملنا چاہئے۔ آج کے کیمپ میں ساڑھے تین سو مریضوں کا علاج کیا گیا۔