ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوٹی سڑکیں، گلیاں، ناکارہ سیوریج؛ مہرکالونی فتح گڑھ مسائل کا گڑھ بن گئی

Maher Colony Fateh Garh, Town Planning Failure, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:  مہر فیاض کالونی فتح گڑھ میں مسائل کے انبار لگ گئے۔ کالونی کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ ناقص سیوریج نظام کے باعث گٹر ابلنےلگے۔ جگہ جگہ موجود کیچڑ سے آمد و رفت متاثر ہونے لگی۔

مہر فیاض کالونی فتح گڑھ میں سہولیات کا فقدان ہر طرف نمایاں ہے۔  کالونی کی  ٹوٹی پھوٹی گلیاں زبوں حالی کا شکار ہیں۔  گٹر ابلنے سے سیوریج کا پانی گلیوں اور سڑکوں پر جمع رہنے لگا ہے، جگہ جگہ موجود کیچڑ سے لوگوں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ15 سال سے یہ علاقہ مسایل کا شکار ہے اور  ارباب اختیار کی نظروں سے اوجھل ہے۔ بارش ہو جائے تو صورتحال مزید ابتر ہو جاتی ہے۔ گھروں، مساجد ، ہسپتالوں اور سکولوں میں پانی جمع ہو جاتا ہے۔

سیوریج لائنیں پچیس سال پہلے ڈالی گئی تھیں جو آبادی بڑھنے کے بعد ناکافی ہو گئین اور ٹوٹ پھوٹ کے بعد اب عملاً ناکارہ ہیں۔  مسائل کے انبار تلے دبے مکینوں کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے وہ موت کے کنویں میں رہ رہے ہیں جہاں ہر طرف سے گندگی اور بیماری ان پر حملہ آور رہتی ہے۔

 نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث کاروبار متاثر  ہو رہا ہے۔ صفائی نہ ہونے کی وجہ سے یہ علاقہ بیماریوں کا گڑھ بن چکا  ہے، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔

مہر کالونی فتح گڑھ کے  مکینوں نے ارباب اختیار سے درخواست کی ہے کہ یہاں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں ۔