انگوری باغ کا واٹر فلٹریشن پلانٹ نشئیوں کا مقبوضہ کباڑ خانہ بن گیا

5 Aug, 2024 | 12:12 AM

ثمرہ فاطمہ:  انگوری باغ سکیم میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ کباڑ خانہ میں تبدیل ہو گیا۔  واٹر فلٹریشن پلانٹ پر نشیوں نے قبضہ جما لیا ہے۔ انتظامیہ کی غفلت کے باعث علاقہ کے مکین صاف پانی کو ترس گئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ انگوری باغ سکیم میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے غیر فعال ہے۔ انتظامیہ اس پلانٹ کو مرمت کروا کر چلانے مین دلچسپی نہیں رکھتی، لاوارث پڑے فلٹریشن پلانٹ پر نشیوں نے قبضہ جما لیا۔   فلٹریشن پلانٹ کے نلکے بھی نشے کے عادی افراد نے چوری کرلیے۔

اس وقت کباڑ خانے کا منظر پیش کرنے والے فلٹریشن پلانٹ میں فالتو بینر اور پوسٹر پڑے ہوئے ہیں۔  اوپر سے یہاں نشئیوں نے قبضہ کیا ہوا ہے، اس صورتحال پر انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔

 علاقہ  کےمکینوں کا کہنا ہے فلٹریشن پلانٹ کی خرابی کے باعث  وہ پینے کے لئےصاف پانی سے محروم ہیں۔ پانی آس پاس کی آبادیوں سے پانی بھر کر لانا پڑتا ہے۔ کچھ شہریوں کو پینے کے لئے پانی خریدنا پڑتا ہے۔

مکینوں نے بتایا کہ  متعدد بار انتظامیہ سے اپیل کرنے کے باوجود تا حال شنوائی نہیں ہو سکی۔ وہ چاہتے ہیں کہ اس پلانت کو ایک تو بحال کر کے قابل استعمال بنایا جائے اور دوسرے اس جگہ کو نشئیوں سے پاک کیا جائے۔

مکینوں نے انتظامیہ سے التجا   کی ہے کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کو ٹھیک کروائے تا کہ انہیں بھی صاف پانی میسر ہو سکے ۔

مزیدخبریں