سٹی42: پاکستان کی ساتویں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کے حتمی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 241.49 ملین ہے .
ترجمان ادارہ شماریات محمد سرور گوندل نے بتایا کہ آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد ہے۔ آبادی میں اضافہ کی سب سے زیادہ شرح صوبہ بلوچستان میں سامنے آئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں آبادی میں اضافہ کی شرح سب سے کم ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان کی ساتویں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کے مطابق صوبہ پنجاب کی کل آبادی 127.68ملین ہے۔ صوبہ سندھ کی کل آبادی 55.69 ملین ہے۔ خیبر پختونخوا ہء کی کل آبادی 40.85 ملین ہے۔ بلوچستان کی کل آبادی14.89 ملین ہے.اسلام آباد کی آبادی 2.36 ملین ہے۔
پنجاب میں آبادی کے اضافے کی شرح2.53 فیصد ، سندھ میں 2.57 فیصد ، بلوچستان میں3.20 فیصد ، خیبر پختونخوا ہء میں2.38فیصد اور اسلام آباد میں 2.81فیصدہے۔
پاکستان کی دیہی آبادی 61.18 فیصد جبکہ شہری آبادی 38.82 فیصد ہے۔ خیبر پختون خواہ کی 84.99 فیصد آبادی دیہی جبکہ 15.01 فیصد شہری ہے. پنجاب کی 59.30 فیصد آبادی دیہی جبکہ 40.70 فیصد شہری ہے. سندھ کی 46.27 فیصد آبادی دیہی اور 53.7 فیصد شہری ہے۔ بلوچستان کی 69.04 فیصد آبادی دیہی جبکہ 30.96 فیصد شہری آبادی ہے۔ اسلام آباد کی 53.10 فیصد آبادی دیہی جبکہ 46.90 فیصد آبادی شہری ہے۔
ترجمان ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ساتویں خانہ و مردم شماری جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ ہے۔
ساتویں خانہ و مردم شماری میں بروقت مانیٹرنگ، شفافیت ، اعدادوشمار کے معیار اور مکمل کوریج کو یقینی بنانے کے لیے جعرافیائی معلوماتی نظام کا استعمال کیا گیا
پورے پاکستان کے گوگل کی طرز پر ڈیجیٹل نقشےبنائے گئے اور اس پرہر گھر ، سکول ، فیکڑی ،دفتر ، دوکان، ہسپتال وغیرہ کو جیو ٹیگ کیا گیا.