ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی جیل منتقلی کےدوران ساتھ کون بیٹھا تھا؟وائرل تصویرکی تفصیل سامنے آ گئی

Imran Khan PTI, Viral photo, City42, Atik Jail
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد انہیں لاہور سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کرنے کے دوران ان کے ساتھ بیٹھے ہوئےشخص کی تصویر اس وقت پاکستان کے سوشل میڈیا میں وائرل ہے 

سوشل میڈیا میں شئیرمین تحریک انصاف کی اسلام آباد سے اٹک جیل منتقلی کی ایک تصویر شئیر کی گئی، جس میںانہیں لاہور میں گرفتاری کے وقت پہنی ہوئی شرٹ میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے اور گاڑی میں  ان کے ساتھ  ان کےموجود ایک سمارٹ شخص کو مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تاہم ان صاحب کے متعلق کسی کو  پتہ نہیں تھا کہ یہ کون ہیں اور گرفتاری کے بعد عمران خان کے ساتھ کیوں موجود ہیں۔ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ تصویر لاہور سے اسلام آباد کے راستے میں لی گئی تھی، جس میں عمران خان کو ٹریک سوٹ پہنے کار بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ عمران خان کے ساتھ ایک اور شخص بھی گاڑی میں موجود ہے جو تصویر میں مسکراتا دکھائی رہا ہے۔ عمران خان کے ساتھ مسکراتا ہوا کار میں بیٹھے ہوئے یہ صاحب کون ہیں؟ 

یہ صاحب دراصل پولیس کے اعلیٰ فسر ہیں، جن کا نام کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک محکمہ پولیس میں ایس ایس پی سی آئی اے کے عہدے پر فائض ہیں۔