چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری، شہر کے مختلف علاقوں میں (ن) لیگ کے کارکنوں کا جشن

5 Aug, 2023 | 09:36 PM

سمرہ فاتمہ : چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر (ن) لیگ کے کارکنان کی جانب سے لبرٹی میں جشن منایا گیا۔ 

سابق ایم پی اے رابعہ فاروقی کی جانب سے لبرٹی میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنا فیصلہ اللہ پر چھوڑا تھا, اللہ نے ن لیگ کو عزت سے نوازا ہے, دوسروں پر جھوٹے مقدمات بنانے والا آج خود اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے, عمران خان نے معشیت سمیت ہر شعبے کو نقصان پہنچایا۔

رابعہ فاروقی نے کہا کہ ہم جج دلاور کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں, آج حق و سچ کی جیت ہوئی ہے, اب ملک ترقی کرے گا کیونکہ شیطان جیل میں بند ہو گیا ہے۔ ہمارے قائدین گالی گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے, مریم نواز کو والد کے سامنے گرفتار کیا گیا لیکن انہوں نے صبر نہیں چھوڑا, جیت کی فتح ہوئی ہے نواز شریف کا صبر سامنے آیا ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر لیگی کارکنوں نے کھوکھر پیلس میں جشن منایا۔ کھوکھر پیلس میں گھڑ ڈانس کا مظاہرہ ،کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ ملت روڑ پر لیگی رہنما چودھری باقر حسین کے ڈیرےپر بھی تقریب ہوئی۔ ڈھول کی تھاپ پرلیگی کارکنوں کے بھنگڑے ،مٹھائی تقسیم کی گئی۔  مہر اشتیاق احمد،میاں محمد طارق ،چودھری طارق ،بلال بٹ نے تقریب میں شرکت کی۔ 
 

مزیدخبریں