شہری احتیاط کریں، چوری کی وارداتوں کا سلسلہ بدستور جاری

5 Aug, 2023 | 08:33 PM

اسرار خان : لاہور میں موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔

رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 15 ہزار 165 موٹر سائیکلیں چور لے اڑے جبکہ مختلف علاقوں سے 887 موٹر سائیکلیں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں۔موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 3382 وارداتوں کے ساتھ سر فہرست رہا۔سٹی ڈویژن 3239 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،کینٹ ڈویژن 2691 وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا  اور  ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 6 ماہ کے دوران 2570 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں۔ 

سول لائنز ڈویژن میں 1654، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 1629 موٹر سائیکلیں چور لے اڑے ۔گن پوائنٹ پر موٹر سائیکلیں چھیننے کی وارداتوں میں صدر ڈویژن سر فہرست رہا،صدر ڈویژن میں 6 ماہ کے دوران موٹر سائیکل چھیننے کے 251 مقدمات درج کئے گئے ۔ سٹی ڈویژن 180 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،ماڈل ٹاؤن ڈویژن 174 وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، کینٹ ڈویژن سے 168 موٹر سائیکلیں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں اور اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 63، سول لائنز ڈویژن سے 51 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں۔ 

مزیدخبریں