پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کی کال کے ساتھ ایک اور اہم اپیل کر دی

5 Aug, 2023 | 07:41 PM

سٹی42: پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر ملک گیر پرامن احتجاج کی کال دیدی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا،پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اجلاس کی صدارت کی ،اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف کی رہائی اور آئندہ حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

 پی ٹی آئی کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیاگیا،اعلامیہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پرامن احتجاج کی کال دیدی،کور کمیٹی نے عدالت عظمیٰ سے نظرثانی درخواست کی بلاتاخیر سماعت کی اپیل کر دی۔

مزیدخبریں