چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر4 اگست کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری

5 Aug, 2023 | 07:22 PM

ویب ڈیسک : سپریم کورٹ آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر4 اگست کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے 27 جولائی کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج کر دی گئی،سپریم کورٹ نے اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ معاملہ ہائیکورٹ میں زیر التواہونے کی وجہ سے مداخلت نہیں کر سکتے،وکیل چیئرمین تحریک انصاف کے مطابق ٹرائل کورٹ سیکشن 526 کے تحت حتمی فیصلہ نہیں سنا سکتی،فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

مزیدخبریں