ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا

چیئرمین پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا
کیپشن: Imran Khan, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کفایت علی شاہ: وفاقی حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا . 

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے چار رکنی میڈیکل بورڈ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، چار رکنی بورڈ پولی کلینک کے ڈاکٹروں پر مشتمل ہے۔ اس بورڈ میں فزیشن ڈاکٹر فرید اللہ شاہ  چیئرمین ہوں گے۔ ڈاکٹر مامون قادر ، ڈاکٹر محمد اختر اور امتیاز احمد بورڈ کا حصہ ہوں گے۔