ملک کی آبادی کتنی ہو گئی،نئے اعداد و شمار مشترکہ مفادات کونسل کےسامنے رکھ دیئے گئے

5 Aug, 2023 | 04:59 PM

سٹی42: مشترکہ مفادات کونسل کےاہم اجلاس میں بریفنگ کے دوران پاکستان کی  آبادی کے حوالے سے اعدادوشمار  شرکا کے سامنےرکھ دیئے گئے۔ 

سی سی آئی کو بریفنگ  میں بتایا گیا کہ ملک کی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار ہو گئی ہے۔

خیبر پختون خواہ کی آبادی چار کروڑ اٹھ لاکھ 50 ہزار ہے ۔ پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 76 لاکھ 80 ہزار ہو گئی ۔بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 48 لاکھ 90 ہزار ہو گئی اور سندھ کی آبادی پانچ کروڑ 56 لاکھ 90 ہزار رجسٹر کی گئی۔

اسلام آباد کی آبادی 23 لاکھ 60 ہزار رجسٹر کی گئی  ہے۔ مجموعی طور پر آبادی کی گروتھ 2.55 فیصد رہی ۔

خیبر پختون خواہ میں 2.38,  پنجاب میں 2.53، سندھ میں 2.57 اور بلوچستان میں 3.20 فیصد گروتھ رہی۔

مزیدخبریں