سٹی42: سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف عدالتی فیصلہ آنے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری زرداری نے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال لئے۔
آصف زرداری آج چند گھنٹے پہلے ہی اسلام آباد پہنچے۔ بلاول بھٹو زرداری بھی کچھ دیر میں اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔
پیپلز پارٹی کے زرائع کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کی نااہلی اور گرفتاری، انتخابات کے التوا کے حوالے سے نئی صورتحال اور خدشات پر مشاورت کے لئے اہم ملاقاتیں کریں گے،
پارٹی رہنماوں کو بھی مشاورت کے لئے زرداری ہاؤس طلب کر لیا گیا۔