ویب ڈیسک: رواں برس بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں شریک ٹیموں کو میگا ایونٹ شروع ہونے سے قبل ہی ایک ریلیف مل گیا۔
ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کو اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے ایک ہفتے کی اضافی سہولت حاصل ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں شریک ٹیمیں ایک ہفتے کے سپورٹ پیریڈ سے فائدہ اٹھا سکیں گی جو میگا ایونٹ کے آغاز سے ایک ہفتہ پہلے شروع ہو جائے گا۔سپورٹ پیریڈ کے بعد اور ورلڈکپ کے درمیان بھی اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت درکار ہوگی۔
ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈز جمع کرانے کی تاریخ 29 اگست مقرر ہے اور اس دن تک تمام ٹیمیں ابتدائی اسکواڈز کا اعلان کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی اسکواڈز کے اعلان کے بعد بھی ٹیمیں ایک مہینے تک آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری کے بغیر اسکواڈ میں تبدیلی کر سکیں گی۔ذرائع کے مطابق اگر کسی ٹیم کو سیریز یا کسی اور وجہ سے اسکواڈ کے اعلان میں وقت درکار ہوگا تو آئی سی سی انہیں ایک ہفتے تک کی مہلت دے گا۔
یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر کو احمد آباد میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔