شاہین عتیق: صارف عدالت میں خاتون نے دلہن کا لہنگا وقت پرسلائی کرکے نہ دینے اور دلہن کو تیار کرنے میں دشواری کا سامنا کرنے پر لہنگا ہاوس بند روڈ کے مالک کے خلاف پانچ لاکھ ہرجانے کا دعوی دائرکردیا۔ عدالت نے خاتون کے وکیل کو ابتدائی بحث کے لیے طلب کر لیا۔
صارف عدالت میں سمن آباد کی خاتون پروین نے لہنگا ہاوس بند روڈ کے مالک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا۔ عدالت نے دعوے پر درخواست گزار کے وکیل کو 25 اگست کو ابتدائی بحث کے لیے طلب کر لیا۔
خاتون نےدرخواست میں موقف اختیار کیا کہ بیٹی کی شادی تھی ،لہنگا سلائی کرنے کیلئے دیا، لیکن عین وقت تک سلائی کرکے نہیں دیا، جس پر ذہنی اذیت ہوئی اور دولہن کو بازار سے لہنگا لے کر تیار کرنا پڑا۔ عدالت نے سماعت پچیس اگست تک ملتوی کر دی۔