ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف آفیشل نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا اور گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر عمران خان کا ایک ریکارڈ شدہ پیغام نشر کیا ہے جسے ان کا گرفتاری سے پہلے اپنے کارکنوں کے نام آخری پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔
عمران خان کی توشہ خانہ کیس مین لاہورر سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی آفشیل اکاونٹ سے ٹویٹر میں ایک پوسٹ کی گئی ہے جس میں عمران خان کی وڈیو کے ساتھ یہ کیپشن لگایا گیا ہے،"میں اگر جیل میں بھی جاتا ہوں تو آپ نے جدوجہد کرتے رہنا ہے" "میں اس کو سیاست نہیں سمجھتا، اس کو عبادت سمجھتا ہوں"۔ پی ٹی آئی آفیشل کی یہ ویڈیو 36سیکنڈ دورانیہ کی ہے۔ اسے 3 بج کر 5 منٹ پو پوسٹ کیا گیا جبکہ اس سے دس منٹ پہلے عمران خان کے مشیر اور قریبی ساتھی سمجھے جانے والے عمثان ڈار نے ایک وڈیو اسی دعویٰ کے ساتھ ٹویٹر میں پوسٹ کی کہ یہ عمران خان کا اپنی گرفتاری سے پہلے اپنے کارکنوں کے لئے آخری پیغام ہے۔ اس وڈیو کا دورانیہ 1 منٹ 57 سیکنڈ ہے۔ یہ وڈیو دو بج کر 56 منٹ پر عثمان ڈار کے آفیشل ٹویٹر کی ٹائم لائن پر ظاہر ہوئی۔
عمران خان کے پیغام:
— PTI (@PTIofficial) August 5, 2023
"میں اگر جیل میں بھی جاتا ہوں تو آپ نے جدوجہد کرتے رہنا ہے"
"میں اس کو سیاست نہیں سمجھتا، اس کو عبادت سمجھتا ہوں"
#لندن_پلان_نامنظور#پر_امن_ملک_گیر_احتجاج pic.twitter.com/lSwsayKBrP
چیئرمین عمران خان کا اپنی گرفتاری کی صورت میں قوم کے لیے ریکارڈ کروایا گیا اہم پیغام! pic.twitter.com/fhAvadH93P
— Usman Dar (@UdarOfficial) August 5, 2023