عامرخان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم کو مہنگی ترین گاڑی تحفے میں دے دی

5 Aug, 2023 | 12:28 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم کو مہنگی ترین گاڑی تحفے میں دے دی۔

معروف برطانوی باکسرعامرخان نے اپنی اہلیہ کو خوبصورت مرسڈیزبینزجی ویگن تحفے میں دی ہے۔ جس کی تصاویرانہوں نے سوشل میڈیا پربھی شئیر کی ہیں۔ان تصاویرکے ساتھ انہوں نے پوسٹ میں اپنی اہلیہ کیلئے ایک پیاربھرا پیغام بھی لکھا ہے ’فریال مخدوم کے لیے چھوٹا سا تحفہ! میں جانتا ہوں کہ وہ جی ویگنوں سے کتنی محبت کرتی ہے اس لیے میں اسے سرپرائزدینا چاہتا تھا۔ امید ہے آپ پسند کریں گی۔

یاد رہے کہ عامر خان ایک سابق برطانوی پیشہ ورباکسر ہیں جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔ باکسر نے 2005 سے 2022 تک متعدد مقابلوں میں حصہ لیا، فی الحال وہ باکسنگ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

مزیدخبریں