مانیٹرنگ ڈیسک: استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مردم شماری کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ نئی مردم شماری پنجاب کے سیاسی حقوق پر بہت بڑا ڈاکا ہے، کیاہوا کہ پنجاب کی آبادی اتنی کم ہوگئی کہ قومی اسمبلی کی 8 نشستیں کم ہوگئیں؟ نہ طریقہ کار پر بحث ہوئی نہ نتائج کی شفافیت کا پتا۔
نئ مردم شماری پنجاب کے سیاسی حقوق پر بہت بڑا ڈاکہ ہے،کیا ہوا کہ پنجاب کی آبادی اتنی کم ہوگی کہ قومی اسمبلی کی آٹھ نشستیں کم ہو گئیں؟ نہ طریقہ کار پر بحث ہوئ نہ نتائج کی شفافیت کا پتہ، اس کے نتیجے میں جہلم اور چکوال جیسے اضلاع صرف ایک نشست کے اضلاع بن جائینگے ملتان، لاہور اور…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 5, 2023
سابق وزیر نے کہا کہ جہلم اور چکوال جیسے اضلاع صرف ایک نشست کے اضلاع بن جائیں گے، ملتان، لاہور اور گوجرانوالہ کو بھی نشستیں کھونی پڑیں گی۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سیاستدانوں کا رویہ مایوس کن ہے، اب خود اس مردم شماری کو عدالت میں چیلنج کروں گا۔