کینال روڈ پر خوفناک حادثہ، 9 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

5 Aug, 2023 | 10:54 AM

 مانیٹرنگ ڈیسک: لاہورمیں رات گئے کینال روڈ پر خوفنا ک ٹریفک حادثہ پیش آیا،  تیز رفتاری کے باعث  9 گاڑیاں آپس  میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ 

 ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ایک گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر3  گاڑیوں سے ٹکرائی، حادثے کے بعد متعدد گاڑیاں ٹکراتی رہیں، ٹریفک حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 متاثرین کے مطابق حادثے کی وجہ بنے والی گاڑی کا ڈرائیور نشے میں تھا، جو تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا گاڑی بے قابو ہونے سےمتعدد گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔

مزیدخبریں