گورنر پنجاب  نے نامزد صوبائی وزراء سے حلف لینے کا فیصلہ کرلیا

5 Aug, 2022 | 11:07 PM

Imran Fayyaz

(راؤ دلشاد)پنجاب کے صوبائی وزراء کے لیے اچھی خبر ، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نےنامزد صوبائی وزراء سے حلف لینے کا فیصلہ کرلیا۔
  تفصیلات کے مطابق  گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نےنامزد صوبائی وزراء سے حلف لینے کا فیصلہ کرلیا جس کی ترجمان گورنر پنجاب نے تصدیق کردی ۔

ترجمان گورنر پنجاب کے مطابق بلیغ الرحمان ہفتہ کے روز دوپہر 12 بجے صوبائی کابینہ سے حلف لیں گے، گورنر پنجاب کا کہنا ہے آئینی اور جمہوری ذمہ داری پوری کرنی ہے،جمہوری روایات کو برقرار رکھیں گے ،اسی لیے نامزد صوبائی وزراء سے حلف لینے کا فیصلہ کیاہے۔

مزیدخبریں