ڈینگی مچھر کی نسل میں تیزی سے اضافہ،خطرے کی گھنٹی بج گئی

5 Aug, 2022 | 09:43 PM

Imran Fayyaz

(زاہد چوہدری)نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے ڈینگی مچھر کی نسل میں تیزی سے اضافہ،لاہور کے1624مقامات سے لاروا برآمد، بخار میں تپتے مزید3افراد ہسپتال جا پہنچے۔

 حالیہ بارشوں سے شہر میں مچھروں کی افزائش تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ڈینگی وائرس کے خطرے میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے 3 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مزید 1624 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جسے محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیموں کی جانب سے تلف کر دیا گیا ۔

مزیدخبریں