محرم الحرام،ڈرون اڑنے پر پابندی عائد

5 Aug, 2022 | 09:27 PM

ویب ڈیسک : محکمہ داخلہ سندھ کی طرف سے 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو صوبہ بھر میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کے  مطابق صوبے میں جلسے، جلوس اور مجالس میں ڈرون اڑانے پر پابندی ہوگی۔

 محکمہ داخلہ نے پورے سندھ میں 5 سے 10 اگست تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ 

مزیدخبریں