ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاحت کے شوقین افراد کے لئے اہم خبر

ٹورزازم،سیاحتی مقامات،مری،پنجاب،ہیلپ لائن،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) مری اور پنجاب کے دیگر سیاحتی مقامات سے متعلق راہنمائی اور شکایات کیلئے پنجاب ٹورازم سکواڈ ہیلپ لائن 1421 کا آغاز کر دیا گیا۔

مری اور پنجاب کے دیگر سیاحتی مقامات سے متعلق راہنمائی اور شکایات کیلئے پنجاب ٹورازم سکواڈ ہیلپ لائن 1421 کا آغاز کر دیا گیا۔ مری جانے والے سیاح ایمرجنسی کی صورت میں کال کر کے مدد لے سکیں گے۔ ہیلپ لائن پنجاب آئی ٹی بورڈ اور محکمہ سیاحت پنجاب کے اشتراک سے وضع کی گئی ہے ۔

ارفع کریم آئی ئنٹی ٹاور میں منعقدہ تقریب میں سیکرٹری سیاحت پنجاب احسان بھٹہ ‘ڈپٹی کنٹرولر محکمہ سیاحت حافظ غضنفر‘ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی ساجد لطیف و دیگر افسران شریک ہوئے۔ سیکرٹری سیاحت پنجاب احسان بھٹہ نے بتایا کہ عنقریبب مری میں 106 رکنی خصوصی ٹورسٹ سکواڈ بھی لانچ کیا جائے گا جس میں خواتین بھی شامل ہوں گی۔ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی ساجد لطیف نے کہا کہ پی آئی ٹی بی نے ہیلپ لائن کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو ضروری ٹریننگ فراہم کر دی ہے۔