ممنوعہ فنڈنگ کیس ، عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری

5 Aug, 2022 | 08:19 PM

ویب ڈیسک : ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے شو کاز نوٹس میں 23 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جاری شوکاز نوٹس پر سماعت مقرر کردی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن 23 اگست کو سماعت کرے گا۔حکمران اتحاد نے عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا، نوٹس چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جاری کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ کیس، عمران خان کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر۔

مزیدخبریں