ویب ڈیسک : امریکہ نے 36 ایمبولینس گاڑیاں پاکستان کے حوالے کردیں، یہ گاڑیاں خیبر پختونخوا کے صحت ڈیپارٹمنٹ میں بھیجی گئی ہیں تاکہ صحت کی بہتر فراہمی کی جا سکے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا کو 36 ایمبولینس گاڑیاں حوالے کی ہیں۔اس اقدام سے بنیادی اور ثانوی نگہداشت کی سطح پر صحت کی خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بہتر نگرانی کے ذریعے کورونا وائرس کا پتہ لگانے اور ویکسینیشن میں بہتری آئے گی۔
بلوم نے کہا کہ امریکہ کوویڈ 19 پر موثر ردعمل کے لیے پاکستان کو تکنیکی مدد فراہم کر رہا ہے اور اب تک اسے ویکسین کی 62 ملین خوراکیں عطیہ کر چکا ہے۔اس کے علاوہ انکا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات اچھے رکھنا چاہتے ہیں ۔
دونوں ملکوں کے باہمی تعاون کی وجہ سے ہمیشہ فائدہ پہنچا ہے اور آگے بھی انشاء اللہ ایسے ہی ہو گا۔ مزید انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے 27000 ڈاکٹروں کو تربیت دے چکے ہیں۔
یو ایس ایڈ انٹیگریٹڈ ہیلتھ سسٹمز کی مضبوطی اور سروس ڈیلیوری کی سرگرمی کا مقصد صوبائی حکومت کی خدمات پر عوام کے اعتماد، گورننس بہتراور بنیادی خدمات کی مساوی فراہمی کو بڑھانا ہے۔ بشمول کوویڈ 19 کی دیکھ بھال اور ٹیکہ لگانا اور صحت کی حفاظت کو مضبوط بنانا انکا اصل مقصد ہے۔