ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چائے، دودھ ، دیسی گھی کی قیمتوں میں حیرت انگیز تبدیلی

prices increase, milk, tea and desi ghee
کیپشن: prices increase, milk, tea
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مہنگائی کی چکی میں پستے ہوئے عوام کے لئے ایک اور بری خبر، یوٹیلیٹی سٹورز  نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق حکومت کی ناقص پالیسیوں نے غریب عوام پر مہنگائی کے بم گرا دیے، گھی، آئل،آٹا،بجلی، پیڑولیم مصنوعات،  ایل پی جی اور دیگر بنیادی اشیایہ ضرویہ کی قیمتوں میں دوسرے، تیسرے دن اضافے کی گھنٹی بجتی رہتی ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر عوامی ریلیف کے لئے قائم کئے گئے یوٹیلیٹی سٹورز نے بھی مختلف برانڈز  کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

قیمتوں  میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔جاری ہونے والےنوٹی فکیشن کے مطابق  950 گرام چائے کی قیمت میں 300 روپے ، ایک لیٹر برانڈڈ دودھ کی قیمت میں 20 روپے  جب کہ 260 گرام شہد کے جار کی قیمت میں 115 روپے تک اضافہ   کیا گیا ہے۔ 950گرام چائےکی قیمت 910 روپے سے بڑھ کر1210 روپے، دودھ کی قیمت 177 روپے سے بڑھ کر 197 روپے اور  شہد کی قیمت 310 روپے سے بڑھ کر 425 روپے ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں مختلف برانڈز کے شیمپو کی قیمتوں میں 30 روپے،  بچوں کے 650گرام خشک دودھ کےڈبے کی قیمت میں 120 روپے اور   دیسی گھی کی ایک کلوکی قیمت میں 240 روپے کا اضافہ کیاگیا ہے۔

دوسری جانب لاہور  کی سبزی منڈیوں میں سبزیوں کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی،لہسن چائنہ سرکاری نرخ 295 جبکہ بازار میں 280-300، ادرک چائنہ سرکاری ریٹ 267 روپے فی کلو لیکن بازا میں 250-300 روپے کلو فروخت ہونے لگی، بند گوبھی 76 بازار میں 80، بینگن سرکاری قیمت کے مطابق 140 بازار میں 140، شملہ مرچ سرکاری نرخ 225 روپے فی کلوگرام بازار 280 فروخت ہورہی ہے۔

سبز مرچ اول 130 جبکہ دوئم 105 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 160، لیموں سرکاری قیمت 172 روپے کلو بازار میں 200، گھیا کدو سرکاری نرخ 80 مارکیٹ میں 100 روپےکلو، مٹر سرکاری نرخ 220 روپے کلو اوپن مارکیٹ میں 280 روپے کلو، ٹینڈے دیسی کالے 130 بازار میں 240 روپے کلو فروخت، گاجر چائنہ ریٹ لسٹ میں 47 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 80 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer