ویب ڈیسک: آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم کا سفر کامن ویلتھ گیمز میں اختتام پذیر ہوگیا۔
برمنگھم سینٹر میں کھیلے گئے میچ کے آغاز میں قومی ہاکی کھلاڑیوں نے جارح مزاج کھیل پیش کیا تاہم گول کرنے میں ناکام رہے۔ میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 0-7 گول کی ذلت آمیز شکست کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ گرین شرٹس کی ٹیم میڈل کی دوڑ سے بھی باہر ہوگئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایونٹ میں کھیلے گئے قومی ٹیم کے میچز میں نیوزی لینڈ سے شکست ہوئی، جنوبی افریقہ سے میچ برابر رہا جبکہ سکاٹ لینڈ کو شکست دی تھی۔
پاکستان ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز 2022 سے باہر
5 Aug, 2022 | 06:30 PM