(ویب ڈیسک) ڈالر سستا ہونے پر سونے کی قدر میں بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونا 1300 روپے کی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 1115 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد سونے کی فی 10 گرام نئی قیمت 1 لاکھ 21 ہزار 656 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کا اجافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سونے کی فی اونس نئی قیمت 1788 ڈالر ہوگئی ہے۔