ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئندہ ہفتےملک میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

Rain Prediction in August
کیپشن: Rain Prediction
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ 10سے13اگست کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے،6 سے 9 اگست کے دوران کشمیر، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں بارش ہوگی۔

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں ملک کے مختلف مقامات پر مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے کہا کہ 8اور 12 اگست کے دوران بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے،10سے 13 اگست کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباداورپنجاب میں موسلا دھار بارش ہوگی،بالائی خیبر پختون خوا ، مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

6 سے 9 اگست کے دوران کشمیر، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں بارش ہوگی،موسلا دھار بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،بارش کے باعث سندھ کے مختلف شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے،اس دوران برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

 وزیر ماحولیات شیری رحمان کا مزید کہناتھا کہ مری ،چلاس، دیامر، گلگت،ہنزہ، استور اورسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،مسافر موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کریں اور سفر کے دوران مزید محتاط رہیں،متعلقہ اداروں کو الرٹ اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer