شہباز حکومت کو ایک اور بڑا جھٹکا، اہم شخصیت مستعفی

5 Aug, 2022 | 05:33 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نےمسلم لیگ ن کے ایم پی اے فیصل نیازی کا استعفی منظور کرلیا، الیکشن کمیشن نے پی پی 209 خانیوال میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے ایم پی اے فیصل نیازی نے پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا اور الیکشن کمیشن نے ان کا  استعفی منظورکرتے پی پی 209 خانیوال میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا، پی پی 209 خانیوال میں پولنگ 2 اکتوبر کو ہوگی، الیکشن کمیشن امیدوار کاغذات نامزدگی 15 سے 17 اگست تک جمع کرائے جاسکیں گے، الیکشن کمیشن امیدواروں کی انتخابی نشانات یکم ستمبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فیصل نیازی نے وزیر اعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب سے قبل اپنا استعفی پیش کیا تھا جسے سپیکر پنجاب اسمبلی نے  منظور کرلیا،فیصل نیازی کو تحریک انصاف نے 2018 میں ٹکٹ نہیں دیا تھا جس کے بعد انہوں نے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا ،  اب ن لیگ کی سیٹ سے استعفیٰ دے کر دوبارہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے ۔

مزیدخبریں