ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کامن ویلتھ گیمز ، پاکستانی خواتین سوئیمرز نے ملک کا نام روشن کر دیا

 کامن ویلتھ گیمز ، پاکستانی خواتین سوئیمرز نے ملک کا نام روشن کر دیا
کیپشن: swimming pool
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  تین پاکستانی خواتین سوئیمرز   جہانارا نبی، بسمہ خان اور مشائل ایوب نے  انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں حصہ لیا اور   پاکستان کی نمائندگی کرتےپہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 

 تفصیلات کے مطابق  تین پاکستانی خواتین سوئیمرز   جہانارا نبی، بسمہ خان اور مشائل ایوب نے  انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں حصہ لیا  تھا  اور  پاکستان کی نمائندگی کی تھی ۔  ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس چیلینج کے لیے بہت محنت کی تھی جس کا پھل انکو مل گیا ہے ۔ کامن ویلتھ گیمز میں سوئیمنگ  کے مقابلوں میں حصہ لینے والے چار پاکستانی تھے جس میں سے تین خواتین تھیں  جو کہ پاکستان کے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔

ان خواتین نے   کامن ویلتھ گیمز   میں جہانارا نبی  کی ومر 18 سال ہے اور  انہوں نے پاکستان میں کئی قومی ریکارڈ بنائے ہیں ۔ انہوں نے  پہلی بار کامن ویلتھ گیمز میں حصہ لیا  اور پاکستان کا نام روشن کیا ۔20 سالہ بسمہ خان نے نیپال میں 2019 کے ساؤتھ ایشین گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتا اور جاپان کے شہر ٹوکیو میں 2020 کے سمر اولمپکس میں بھی حصہ لیا تھا اور اس کے بعد اب کامن ویلتھ گیمز میں اپنا نام کما لیا ہے۔ 20 سالہ مشائل ایوب 2018 کے ایشین گیمز میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔

پوری قوم کو ان تین خواتین پر فخر ہے جنہوں نےکم عمر ہونے کے باوجود بہت کچھ حاصل کیا اور وہ بھی ایک ایسے ملک سے ہیں جہاں کھلاڑیوں خصوصاً خواتین کے لیے تربیت کی مناسب سہولیات کا فقدان ہے۔