ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویٹ لفٹر نوح بٹ نے پیرس اولمپکس پر نظریں جما لیں

 ویٹ لفٹر نوح بٹ نے پیرس اولمپکس پر نظریں جما لیں
کیپشن: nohh butt
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کے ٹاپ ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کامن ویلتھ گیمز   میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اب پر امید نظر آتے ہیں اور    پیرس اولمپکس پر نظر جمائے ہوئے ہیں ۔ 

پاکستان کے ٹاپ ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس ہفتے کے شروع میں کامن ویلتھ گیمز کے ویٹ لفٹنگ ایونٹ کے 109 کلوگرام کیٹیگری میں شاندار گولڈ میڈل کے بعد 2024 کے پیرس اولمپکس میں جگہ بنا لیں گے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ انکو پوری امید ہے کہ اب وہ اپنے اس ہدف پر پورا اتریں گے,اب پیرس کا سفر شروع ہو چکا ہے اور یہ ایونٹ  آنے والے اسلامک گیمز اور تقریباً چار دیگر پیرس 2024 کے لیے حتمی پوزیشن کا تعین کریں گے۔

 واضح رہے کہ پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے برطانیہ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے، نوح دستگیر  نے 109 ویٹ کیٹگری میں مجموعی طور پر 405 کلوگرام وزن اٹھایا۔

اس کے علاوہ انہوں نے  نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا   کہ  7 سال سے اس گیم کو جیتنے کی کوشش کررہا تھا۔ اتنا وزن اٹھانا آسان نہیں ہوتا، 12 سے 13 سال کی محنت کے بعد یہ کر پایا۔