ملک کے بارے مفتاح اسماعیل کا اہم انکشاف

5 Aug, 2022 | 03:16 PM

ویب ڈیسک :وزیر خزانہ  مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان اب صحیح راستے پر چل رہا ہے لیکن اسکے  بعد انہوں نے تشویش کا اظہار بھی کیا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں پاکستان کو برے حالات بھی دیکھنے پر سکتے ہیں ۔ 

 تفصیلات کے مطابق  وزیر خزانہ  مفتاح اسماعیل  ایک پریس سے خطاب کر رہے تھے جب انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کی اولین ترجیح ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ہے۔ ہم نے معیشت کی ترقی کے لیے کچھ سخت فیصلے لیے ہیں ۔ مفتاح اسماعیل نےکہا کہ حکومت کا کام ملک کو  ڈیفالٹ سے بچانا تھا اسی لیے کچھ فوری اور قلیل مدتی اقدامات کیے گئے تھے  لیکن  ملک میں موجودہ معاشی بحران کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔

  مفتاح اسماعیل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ملک کے  امپورٹ اور اکسپورٹ  میں کمی کی وجہ سے روپے نے مارکیٹ میں فائدہ اٹھایا ہے  اور اسے موجودہ حکومت کی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔ 

قبل ازیں وزیر ن خزانہ نے  کہا کہ بجلی کے بلوں، پراپرٹی اور سیلز ٹیکس پر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق مسائل کے حل کے لیے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں