ویب ڈیسک: پاکستان کی صف اول کی اداکارہ سجل علی تقسیم برصغیر پر بنائی جانے والی سیریز ‘مادر ملت’ میں فاطمہ جناح کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
تقسیم پاک و ہند پر مبنی مادر ملت کے گرد گھومتی اس سیریز میں سجل علی مادر ملت کا مرکزی کردار ادا کریں گی، سیریز میں سجل علی کے ساتھ سمعیہ ممتاز اور سندس فرحان بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگی،اس سیریز کی کہانی کو دانیال افضل نے تحریر کیا ہے اور وہ ہی اس سیریز کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔
In an upcoming series based on the Mader-e-Millat, Sajal Aly, Samiya Mumtaz and Sundus Farhan will be playing her in different eras, each representing a phase of the independence movement.
— The Correspondent PK (@correspondentPk) August 4, 2022
The show will release on August 14! #FatimaJinnah #SajalAly #TheCorrespondentPk pic.twitter.com/4ekjumHGKe
تین سیزنز پر مشتمل اس سیریز کا ہر سیزن 15 اقساط پر مشتمل ہوگا اور پہلے سیزن میں فاطمہ جناح کا بچپن اور جوانی دکھائی جائے گی، جس میں قیام پاکستان سے قبل متحدہ ہندوستان کے حالات بھی دکھائے جائیں گے۔ اس کی پہلی قسط رواں ماہ 14 اگست کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔