(سٹی 42) سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے 2017 سے 2022 تک کتنی تنخواہ لی؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔
ذرائع کے مطابق جاوید اقبال کی بحیثیت چیئرمین نیب ماہانہ تںخواہ 12 لاکھ39 ہزارتھی جبکہ ماہانہ ٹیلی فون الاؤنس 6 ہزار روپے اور ماہانہ رہائشی الاؤنس 68 ہزارتھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 سال 8 ماہ میں سابق چیئرمین نیب نے7 کروڑ 3 لاکھ سے زائد تںخواہ لی۔ انہوں نے ٹیلی فون الاؤنس کی مد میں 3 لاکھ 40 ہزار اور ہاؤس الاؤنس کی مد میں 38 لاکھ 58 ہزارسے زائد وصول کیا۔