(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور پولیس نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو بے گناہ قرار دےد یا۔
لاہور پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت میں رپورٹ جمع کرائی جس میں لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد اور شفقت محمود سمیت دیگر کو بے گناہ قرار دیا۔
عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں پر تھانہ شفیق آباد، شاہدرہ ،گلبرگ اور بھاٹی گیٹ میں مقدمات درج تھے جب کہ پولیس نے مقدمے سے انسداد دہشتگردی کی دفعات ختم کردیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پولیس کو اب ان مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری مطلوب نہیں۔
پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائے جانے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نےضمانتوں کی درخواستیں واپس لےلیں۔