لاہور میں کورونا کیسز میں تشویشناک اضافہ،شرح  کتنی ہو گئی ؟جانئے

5 Aug, 2021 | 06:55 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)صوبائی دارالحکومت میں کورونا کی شر ح میں اضافہ ہو گیا   جبکہ ایک ہی روز میں کورونا پانچ جانیں لیے گیا۔
لاہور میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو گیا اور کورونا کی شرح 7.5 پر پہنچ گئی جبکہ موذی وائرس کے باعث صرف ایک روز میں پانچ افراد جان کی باز ی ہار گئے ہیں۔

 ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے تو ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 06 فیصد تک بڑھ گئی،کورونا وائرس کی چوتھی لہر  سے24 گھنٹوں کے دوران  60 افراد  جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ5661 نئے مریض بھی سامنے آ گئے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لئے 62 ہزار 462 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 5661 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 1,053,660 ہوگئی ہے جن میں سے 952,616 مریض شفایاب ہو چکے ۔  اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 23 ہزار 635 ہوگئی ہے۔ جبکہ مثبت کیسز کی شرح9.06 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

مزیدخبریں