علیزے شاہ کی روتے ہوئے ویڈیو نے مداحوں کو پریشان کردیا

5 Aug, 2021 | 02:17 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کو مداحوں کی جانب سے آئے روز تنقید کاسامنا رہتا ہے۔ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں علیزے کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی ایک ویڈیو اور تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ رو تی ہوئی نظر آرہی ہیں، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے بلکہ انہوں نے ایک فلٹر کا استعمال کیا جو بظاہر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ سچ میں رو رہی ہیں۔

صارفین کی جانب سے علیزے کی اس ویڈیو پر خوب ٹرولنگ کی جارہی ہے اور انہیں اچھے برے تبصروں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ سستی شہرت حاصل کرنے والی انگیز  جبکہ ایک کا کہنا تھا کہ خبروں کی زینت بنے رہنے کا آسان طریقہ واردات ڈھونڈ لیا ہے۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل عہد وفا میں اپنی خوبصورتی اور معصومانہ چہرے کی وجہ سے علیزے شاہ لوگوں کے دلوں میں گھرکرچکی ہے اور ان کے سوشل میڈیا پر فالوکرنے والوں کی بڑی تعداد ہے، اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانی والی تصاویر اور ویڈیو ز کو ان کے مداح خوب سراہتے ہیں اور دل کھول کرتبصرے کرتے ہیں۔   

مزیدخبریں