ملک اشرف : کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سےفوجداری مقدمہ درج کرانےکااقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،عدالت نے کسٹم انٹیلی جنس کو تاحکم ثانی کارروائی سے روک دیا ،عدالت نے ڈائریکٹر جنرل کسٹم انٹیلی جنس میں دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس شمس محمود مرزا نےآ ئی بی آر انٹر پرائزرز سمیت دیگرز کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزاروں کی جانب سے محمد محسن ورک ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور ڈی جی کسٹم انٹلی جنس سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئےمؤقف اختیار کیا کہ کسٹم انٹیلی جنس نے کسٹم ڈیوٹی کی رقم کا تعین کرنے کا فیصلہ کرنا ضروری ہے،کسٹم ایکٹ کے سکیشن 179 کے تحت فیصلہ سے قبل فوجداری کارروائی غیر قانونی ہے۔محسن ورک ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ کسٹم ڈیوٹی کا تخمینہ کئے بغیر کاروباری افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے جار ہے ہیں جو سراسر غیر قانونی ہے ۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے فیصلہ کرنے سے قبل مقدمہ درج کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے .