انڈین ویرئنٹ کے باوجودبھارت ریڈ لسٹ سےآؤٹ،پاکستان برقرار۔۔برطانیہ کاامتیازی سلوک

5 Aug, 2021 | 01:30 PM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : برطانوی حکومت نے نئی ٹریول لسٹ جاری کر دی،انڈین ویرئنٹ کے باوجودبھارت  کرونا ریڈ  لسٹ سےباہرآگیا، پاکستان بدستور ریڈ لسٹ  میں  شامل ۔

 تفصیلات کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق  پاکستان سے آنے والے مسافروں کو ہوٹل میں  قرنطینہ کرنا ہوگا۔ بھارت، بحرين، قطر اور متحدہ عرب امارات ريڈ لسٹ سے امبر لسٹ میں  شامل ہوگئے ہیں جبکہ  7ممالک آسٹریا، سلووینیا، سلوواکیہ، لٹویا، رومانیہ اور ناروے کو گرین  لسٹ میں شامل کیا گیا ہے,برطانوی حکومت  کی جانب سے جاری ہونیوالی  ٹریول  لسٹ میں تبدیلوں کا اطلاق 8اگست سے ہوگا۔

واضح رہے کہ چار ماہ قبل 2اپریل کو برطانیہ نے کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر پاکستان سمیت دیگر ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے معاملے پر برطانوی حکومت سے نظرثانی کی درخواست بھی کی تھی۔رپورٹس کے مطابق ایک بالغ شخص کے قرنطینہ کے اخراجات 1,750 سے بڑھ کر 2,285 پاؤنڈ ہوجائیں گے جبکہ دوسرے بالغ شخص کے لیے 1,430 پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے۔

مزیدخبریں