مایا علی کا عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس، ویڈیو وائرل

5 Aug, 2021 | 12:12 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ مایا علی  کی میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کے ساتھ کیے گئے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں اداکارہ مایا علی کے ساتھ معروف گلوکار عاطف اسلم کے گانے’ ان دنوں ‘پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں بابر ظہیر نے کیپشن درج کرتے ہوئے بتایا کہ کئی سالوں بعد مایا علی کے ساتھ  کام کرنا، اسی طرح ہم نے اپنے پسندیدہ سپر اسٹار کے گانے سے دن کا  آغاز کیا۔

میک اپ آرٹسٹ کی ویڈیو پر اداکارہ مایا علی کی جانب سے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ مایاعلی کی گلی میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی, وائرل ویڈیو میں ان کو اپنے دوستوں کے ہمراہ کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اس ویڈیو میں اداکارہ مایا علی بیٹنگ کررہی تھیں اور اپنے ساتھی کو چیلنج کررہی تھیں کہ میں آؤٹ نہیں ہوئی 1 کروڑ بالز کراچکے ہیں۔

کچھ روز قبل اداکارہ مایا علی نے کینسر سے لڑنے والی نوجوان لڑکی کی خواہش پوری کی، اداکارہ مایا علی نے انسٹا گرام پوسٹ میں حنا کامران میمن نامی نوجوان لڑکی کے ساتھ تصویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اور ان کی ٹیم کو حنا کی خواہش پوری کرنے کا اعزازحاصل ہوا ہے جو مایا کی کپڑوں کی برانڈ مایا پریٹ کا کوئی لباس زیب تن کرنا چاہتی تھیں، ویڈیو میں مایا کی ٹیم حنا کا میک اوور کررہی ہے جس کے بعد آتشی گلابی لانگ فراک میں ملبوس خوشی سے سرشار دکھائی دیتی ہیں۔

مزیدخبریں