ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا یوم استحصال کشمیر پر خصوصی پیغام

 آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا یوم استحصال کشمیر پر خصوصی پیغام
کیپشن: چیف آف آرمی سٹاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بدترین ریاستی جبراور غیر انسانی فوجی محاصرہ بدستورجاری ہے، تنازع کشمیرکاحل یو این قراردادوں کےمطابق ہونا چاہیئے، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازع حل کے بغیر امن ممکن نہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام جاری کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر جاری ہے اور مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بحران پیدا کر رہی ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سلامتی بحران علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے، کشمیری عوام کی خواہش اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں امن و استحکام کیلئے ضروری ہے، کشمیریوں کی امنگوں کےمطابق تنازع حل کے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ، ڈیموگرافک تبدیلی سیکیورٹی کرائسز پیداکررہی ہیں۔