ویب ڈیسک : مقبوضہ کشمیر میں یوم استحصال کشمیر منانے والے مظلوم کشمیریوں پر بھارتی فوج اور پولیس پل پڑی ، زبردستی دکانیں کھلوانے کی کوشش.
ایکٹ 370 کےنفاذ کے دو سال مکمل ہونے پر مقبوضہ اور آزادکشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیری بھارت کے خلاف یوم استحصال کشمیر منا رہے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر میں ہر جانب فوجی دستوں کا زبردست پہرا ہے اور ہزاروں اضافی فوجیوں کی تعیناتی سے وادی کشمیر میں ایک بار پھر سے زبردست خوف و ہراس کا ماحول ہے ۔ بیشتر شمالی کشمیر میں تعینات کیے گئے ہیں۔ پولیس ، فوج اور نیم فوجی دستے رات بھر گھروں پر چھاپے مارتے رہے اور ذرائع کے مطابق متعدد کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے اٹھا لیا گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لال چوک سری نگر میں پولیس اہلکار زبردستی دکانداروں سے دکانیں کھلواتے رہے اور بات ماننے سے انکار کرنیوالوں کو تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔ مہاراج بازار اور گونی خان میں بھی مارکیٹوں کو زبردستی کھلوایا گیا
Why is the police breaking into people’s shops in lal chowk and forcing them to open? pic.twitter.com/gOMJ9lgD2P
— Qazi Zaid (@qazizaid89) August 5, 2021
Traders allege police breaking into their shops, forcing them to not observe shutdown https://t.co/Xa38JEcQjw
— Qazi Zaid (@qazizaid89) August 5, 2021