نورمقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت مسترد

5 Aug, 2021 | 11:25 AM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : اسلام آبادکی مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل نے درخواست ضمانت پر گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
 تفصیلات کے مطابق متاثرہ فریق شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور نے بھی ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ شوکت مقدم نے پولیس کی موجودگی میں اپنی بیٹی کی نعش کو دیکھا، سی سی ٹی وی فوٹیج اور کال ریکارڈ ڈیٹا سے ثابت ہو چکا ہے کہ ملزم والدین کے ساتھ رابطے میں تھا۔’وقوعے کے وقت ملزم نے والد اور والدہ دونوں کو کالز کیں، آدھے کلومیٹر پر پولیس سٹیشن ہے، چوکیدار کو پولیس سٹیشن بھیجنے کے بجائے تھراپی سینٹرز سے اہکاروں کو بھیجا گیا۔

بادی النظر میں ذاکر جعفر اور عصمت کا ایکٹ ملزم کے ساتھ کنیکٹ ہوتا ہے اور یہ کافی ہےظاہر جعفر کے والدین پر نور مقدم قتل کیس میں اعانت جرم کا الزام ہے ،ملزم کے والدین جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں،اسلام آبادکی مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل نے درخواست ضمانت پر گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

مزیدخبریں