سنگل نیشنل کریکولم ٹریننگ کی رینکنگ جاری۔۔۔لاہور کا 32واں نمبر

5 Aug, 2021 | 11:13 AM

سٹی 42: پنجاب حکومت نےسنگل نیشنل کریکولم سے متعلق ٹریننگ میں سینکڑوں اساتذہ کی غیر حاضری پر اضلاع کی رینکنگ جاری کردی ،لاہور کا 32 واں نمبر جبکہ قصور پہلے،جہلم دوسرے اور لیہ تیسرے نمبر پر رہا۔
  تفصیلات کے مطابق  یکساں قومی نصاب پر اساتذہ کو تربیت دینے کا منصوبہ ناکام،بیشتر اضلاع میں اساتذہ ٹریننگ سے غیر حاضری،سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی سنگل نیشنل کریکولم سے متعلق ٹریننگ میں عدم دلچسپی کا نوٹس لے لیا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ٹریننگ پر نہ جانے والے اساتذہ کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ۔ ٹریننگ لینے میں ضلع لاہور 32 ویں نمبر پر رہا جبکہ قصور پہلی،جہلم دوسری اورلیہ تیسرے نمبر پر رہا۔

اضلاع کی رینکنگ میں ضلع جھنگ سب سے آخر میں 36 ویں نمبر پر رہا۔فیصل آباد 17ویں، حافظہ آباد 18 ویں، راجن پور 23 ویں اور ساہیوال 25 ویں نمبرپر رہا۔اسی طرح چنیوٹ 12 ویں،ملتان 34 ویں،روالپنڈی 10 ویں اورسیالکوٹ 33 ویں پوزیشن پر رہا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹریننگ حاصل نہ کرنے والے اساتذہ کی فہرست طلب کرلی۔ٹریننگ سے غیر حاضری پر اساتذہ کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں